فوج کی سیلاب متاثرین کیلئے اکائونٹ مختص کرنے کی تردید

پاکستانی فوج کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اکائونٹ مختص کرنے کی تردید کر دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم صرف حکومت کے اکاؤنٹ میں ہی جمع کرائی جا سکتی ہیں، پاکستان آرمی کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم جمع کرنے کا کوئی الگ اکاؤنٹ نہیں ہے۔
فوج کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پاک آرمی کے اکاؤنٹس جعلی ہیں، عوام پاک فوج سے منسوب ان جعلی بینک اکاؤنٹس میں فنڈز دینے سے گریز کریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی نے 50 ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں اور پاک فوج کے تمام افسران نے ایک ماہ کی تنخواہ فلڈ ریلیف آپریشنز کے لیے عطیہ کر دی، اس کے علاوہ پاک فوج نے اپنا 3 دن کا راشن بھی سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا ہے۔

Back to top button