پرویز الٰہی کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی سیاسی وابستگی ثابت ہوگئی

نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی میگا کرپشن کیس میں فوری رہائی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی سیاسی وابستگی ثابت ہو گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میگا کرپشن کیس میں پرویز الہی کو ڈسچارج کرتے ہوئے جج صاحب نے حقائق سے صرفِ نظر کیا، سیاسی وابستگی والا جج ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن جیسے اہم کیسز کے فیصلے دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہی جج اس سے پہلے بھی 5 مقدمات میں پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو ریلیف دے چکے ہیں اور جج کا سوشل میڈیا پیج انکی سیاسی وابستگی کا اہم ترین ثبوت ہے۔

عامر میر نے کہا کہ چوہدری پرویزالٰہی کا فیصلہ عدلیہ کے معیار پر سوالیہ نشان ہے، حکومت اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والوں کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔ وزیر اطلاعات عامر میر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

Back to top button