پرویز الٰہی کی راولپنڈی آمد ،اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی لاہور سے راولپنڈی آمد ہوئی جہاں انہوں نے اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ طویل اہم ملاقات کی اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی میں اہم شخصیت سے ملاقات کیلیے خصوصی طیارے کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئربیس پہنچے۔بعد ازاں وزیراعلی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں اہم شخصیت کے آفس روانہ کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اہم شخصیت سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے بعدنور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوگئے۔

Back to top button