پرویز خٹک کے بھائی ، بھتیجے پی ٹی آئی سے الگ ہوگئے
وفاقی وزیر دفاع اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے پاکستان تحریک انصاف سے الگ ہوگئے۔
پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان خٹک اور ان کے بیٹے احد خان خٹک نے ملکی حالات کے پیش نظر پاکستان تحریکِ انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
آبائی گاؤں مانکی شریف میں اہم اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا ، لیاقت خٹک پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا اعلان جلد سامنے آنے والا ہے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے احد خٹک نے چند روز قبل سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی۔
