نیوزی لینڈ سے کوئی رعایت نہیں‌ برتنی

پی سی بی کے چیئرمین رمیض راجہ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم سے کوئی رعایت نہیں‌ برتنی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ کوئی رعایت نہیں برتیں گے ، پاکستانی ٹیم اپنا غصہ نکالے۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا ہدف بھارت تھا اب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ بھی نشانے پر آگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے پاکستان جانے سے انکار کے بعد انگلینڈ ٹیم نے دورہ ختم کر دیا تھا۔

کیویز ٹیم کے پاکستان آنے کے بعد سکیورٹی خدشات کو بنیاد بنانے کے بعد واپسی پر 20 ستمبر کو رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کو اپنے ویڈیو بیان میں اس حوالے سے خبردار کیا۔

Back to top button