سعودی عرب میں موسلا دھار بارشیں ، طوفان کا بھی خطرہ
سعودی عرب میں موسلا دھار بارشیں ، مٹی کے طوفان کا بھی خدشہ ظاہر کر دیا گیا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق 7 صوبوں میں موسلادھار بارشیں ہوئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق الحرث، الدائر، الریث، الطوال، العارضہ، العیدابی، فیفا ، ابھا، الحرجہ، النماص، تنومہ، خمیس مشیط، سرات عبیدہ، ظہران، المجاردہ، بارق، رجال المع، محایل، ابو عریش اور ہروب میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ اسی طرح الحجرہ، العقیق، الباحہ، بلجرشی، بنی حسن، فرعت غامد، الزناد، العرضیات، سبت الجارہ، میسان، الشفا، الهدا اور طائف میں موسم ابر آلود اور تیز ہوا کے جھکڑوں کی پیشگوئی ہے۔
رماح، شقراء، السلیل، وادی الدواسر، العویقیلہ، حزم الجلامید، رفحاء، طریف ، ابو عجرم، القریات، دومت الجندل، سكاكا، طبرجل، الخرمة، المویه، تربہ، رنیہ، البجادیہ، الدوادمی، عفیف، الزلفی، الخرج، دارالحکومت ریاض، القویعیہ، المزاحمیہ، حوطہ بنی تمیم اور عرعر میں تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کے ساتھ ساتھ حدّ نظر میں انتہائی کمی کا امکان ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ماحولیاتی منصوبوں میں دلچسپی لینا شروع کر دی ، کچھ روز قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے ریاض میں ”سبز سعودی عرب” منصوبے کے سلسلے میں پہلے سالانہ فورم کا افتتاح کیا تھا۔
