پرینیتی کی زندگی کی بڑی خواہش کیسے پوری ہوئی؟

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو چڈھا رشتہ ازدواج میں بندھ گئے ہیں۔’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت سمیت بیرون ممالک سے مہمان راجستھان کے شہر ادے پور پہنچے، جہاں پرتعیش اور تاریخی مقام دی لیلا پیلس پر شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں، شادی کی تقریبات پچھلے کچھ دنوں سے جاری تھیں جن میں اُن کی مہندی، ہلدی، محفلِ موسیقی سمیت دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا تھا، گزشتہ روز راگھو چڈھا دلہنیا کو لے جانے کے لیے تاج جھیل پیلس سے لیلا پیلس تک کشتیوں پر سوار ہو کر بارات لائے، جوڑے نے ہندو رسم و رواج کے مطابق پھیرے لیے۔اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بھی انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینیتی نے شادی پر گولڈ اور آف وائٹ رنگ کے عروسی جوڑے کا انتخاب کیا جب کہ دُلہا آف وائٹ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیئے، پرینیتی کا جوڑا معروف سلیبریٹی ڈیزائنر منیش ملہوترا نے تیار کیا ہے، پرنیتی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ناشتے کی میز پر پہلی ہی گپ شپ سے ہمارے دلوں کو معلوم ہو گیا تھا، ہم ایک طویل عرصے سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے، قبل ازیں جوڑے کی شادی کے بعد مختصر پارٹی کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پرینیتی چوپڑا کو سادہ لیکن دلکش گلابی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے، دوسری جانب راگھو چڈھا سیاہ کوٹ پینٹ اور سفید شرٹ پہنے ہوئے ہیں، جوڑے کی شادی کے بعد مختصر پارٹی کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں پرینیتی چوپڑا کو سادہ لیکن دلکش گلابی ساڑھی میں دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب راگھو چڈھا سیاہ کوٹ پینٹ اور سفید شرٹ پہنے ہوئے ہیں، پرینیتی کی کزن اور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے شادی میں شرکت نہیں کی تھی۔ جوڑے کی شادی کی تقریب میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، ہربھجن سنگھ اور منیش ملہوترا سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد رواں برس مئی کے آغاز میں منگنی کی تھی اور اداکارہ نے منگنی کے 10 دن بعد تصاویر شیئر کرکے رشتے میں بندھنے کی تصدیق کی تھی، پریانکا چوپڑا نے رواں برس مئی میں کزن پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی تھی لیکن گزشتہ روز (اتوار) شادی میں شرکت نہیں کی۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کے بعد ان کی خالہ مدھو چوپڑا کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ پریانکا چوپڑا نے شادی میں شرکت کیوں نہیں کی؟پریانکا چوپڑا جو اس وقت امریکا میں ہیں، نے گزشتہ روز ہی انسٹا گرام سٹوریز پر اپنی اور نک جونس کی بیٹی مالتی میری چوپڑا جونس کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور بتایا تھا کہ جونس برادرز کے امریکا بھر میں ہونے والے کنسرٹ کے باعث وہ شادی میں شریک نہیں ہو سکیں گی۔اگرچہ پریانکا چوپڑا اور ان کی فیملی شادی کی تقریبات سے غیر حاضر تھی، لیکن ان کی والدہ مدھو چوپڑا جمعہ کو ادھے پور پہنچی تھیں اور شادی کی تمام تقریبات کا حصہ تھیں، اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا نے اتوار 24 ستمبر کو راجستھان کے علاقے ادھے پور میں ایک بڑی پنجابی ٹائپ شادی کی، اگلے روز ہی جوڑے نے انسٹاگرام پر شادی کا باضابطہ البم شیئر کیا، راگھو نے سفید شیروانی پہن رکھی تھی جبکہ پرینیتی نے کریم اور گولڈن ویڈنگ لہنگا پہنا ہوا تھا۔
