بنگلہ دیش کے سول افسران کی تربیت بھارت سے پاکستان منتقل

 

 

 

 

بنگلہ دیش نے اپنی خارجہ پالیسی میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے سینئر سول افسران کی تربیت کا پروگرام بھارت سے پاکستان منتقل کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش نے ایک اہم سفارتی اور انتظامی فیصلہ کرتے ہوئے سول سرونٹس کی تربیت بھارت کے بجائے پاکستان میں کروانے کا آغاز کر دیا ہے۔بنگلہ دیشی افسران پہلی مرتبہ لاہور میں تربیت حاصل کر رہے ہیں، جسے ڈھاکا کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ جاری پرانے تربیتی نظام کو معطل کر دیا ہے، جب کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی اور اقتصادی تعاون میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سینئر سول سروس افسران کے تربیتی پروگرام کو بھارت سے پاکستان منتقل کرنا بنگلہ دیش کی سفارتی سمت میں ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔اس پروگرام کے تحت بنگلہ دیش کے اعلیٰ سرکاری افسران پہلی بار لاہور میں واقع سول سروسز اکیڈمی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

پاکستان کی کوشش سےامریکانےبحری جہاز کےایرانی عملے کورہا کردیا

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ 2024 میں شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی میں آنے والی وسیع تر تبدیلیوں کا حصہ ہے، جس کے تحت ڈھاکا بھارت پر انحصار کم کرتے ہوئے اسلام آباد کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔

 

Back to top button