امریکی ایوان نمائندگان: ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد پر ووٹنگ مؤخر

 

 

 

 

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق جنگی اختیارات محدودکرنےکی قرارداد پر ووٹنگ مؤخر ہوگئی۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن قیادت نے ایران جنگی اختیارات پر ووٹنگ مؤخر کی۔

ڈیموکریٹ کی قرارداد کو ریپبلکن ارکان کی عدم موجودگی کے باعث کامیابی ملنے کا امکان تھا۔

امریکی میڈیا کےمطابق قرارداد پر ووٹنگ اب جون کے آغاز میں متوقع ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بننےکی خواہش ظاہرکردی

امریکی سیاسی حلقوں میں اس فیصلے کو ایران سے متعلق پالیسی پر بڑھتی ہوئی اندرونی کشمکش قرار دیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق ڈیموکریٹ ارکان صدر ٹرمپ کے ممکنہ فوجی اقدامات پر کانگریس کی نگرانی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، جبکہ ری پبلکن قیادت ووٹنگ مؤخر کرکے اپنی جماعت کو ممکنہ سیاسی نقصان سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Back to top button