محمود اچکزئی اور راجہ ناصر کو مذاکرات کا مکمل اختیار مل گیا

 

 

 

اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی نے قائدین حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور راجہ علامہ ناصر عباس کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔

ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے قائدین حزب اختلاف کو مذاکرات کا مکمل اختیاردینے کی قرارداد منظور کرلی۔قرارداد کے مطابق محمود خان اچکزئی جو فیصلہ کریں گے وہ پارلیمانی پارٹی کو قبول ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ تحریک چلائیں گے،پُرامن رہیں گے،کسی کو گالی نہیں دیں گے،فیصلہ کیا ہےکہ آئین کا دفاع کرنا ہے۔

ڈرگ کوکین کوئین انمول پنکی کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈمنظور

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا فیصلہ کرنے کو کمزوری نہ سمجھاجائے،اگر اس ملک کو چلانا ہےتو ضروری ہےکہ بات چیت ہو،وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں آجائیں ۔

Back to top button