ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت روانہ

ورلڈ کپ 2023میں شرکت کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت روانہ ہو گئی۔قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ لاہور ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوا وہاں سے ٹیم بھارتی شہر حیدر آباد جائے گی ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ دبئی سے حیدر آباد روانگی سے قبل چندگھنٹے آرام کرے گی جس کے مطابق قومی ٹیم رات 8بجے بھارتی شہر حیدر آباد پہنچے گی جہاں ایک روز آرام کے بعد قومی کرک ٹٹیم ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ لے گی ۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ 29ستمبر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ ہوگا ۔

قبل ازیں ایک روز قبل بھارتی حکومت کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کو تاخیر سے ویزے جاری کئے گئے تھے ۔ویزوں کےاجرا میں تاخیر پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھارت کی قاعدہ شکایت بھی لگائی تھی جس کےبعد قومی کرکٹ ٹیم کو ویزوں کے اجرا کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کا این او سی جاری کیاگیاتھا ۔

Back to top button