پاک آسٹریلیاون ڈے سیریز کیلئےٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔
شائقین کرکٹ پی سی بی ڈاٹ ٹی سی ایس ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پر آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔شائقین کی بڑی تعداد میں شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمت 200 روپے سے مقرر کی گئی ہے۔
16ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہیں۔ لاہور میں آٹھ، راولپنڈی میں پانچ اور اسلام آباد میں تین ٹی سی ایس سینٹرز پر ٹکٹ فروخت کئےجارہے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2 اور 4 جون کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
