امریکا نے تائیوان کوہتھیاروں کی فروخت مؤخر کر دی

امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو جواز بنا کر تائیوان کو 14 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فراہمی اور فروخت کا معاہدہ عارضی طور پر مؤخر کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے قائم مقام سربراہ نے امریکی سینیٹ میں اس بات کا باقاعدہ اعتراف کیا ہے کہ تائیوان کے ساتھ اسلحے کی ڈیل روک دی گئی ہے۔
امریکی بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے لیے اپنے پاس اسلحے کا اسٹاک محفوظ رکھنے کی خاطر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہماری ترجیح پہلے ایران جنگ ہے، تائیوان کو ہتھیاروں کی فراہمی بعد میں کی جائے گی۔
دوسری جانب تائیوان نے اس پیشرفت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اسلحہ معاہدے میں اس اچانک تبدیلی کے حوالے سے انہیں باقاعدہ طور پر پہلے سے آگاہ نہیں کیا تھا۔
الجزیرہ کے مطابق تائیوان کو اسلحے کی فروخت اور اس ڈیل کے مستقبل سے متعلق اب امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ حتمی فیصلہ کریں گے۔

Back to top button