ایران امریکا جنگ میں وقفے کے بعد عالمی منڈی میں گیس اور تیل سستا

ایران امریکا جنگ میں وقفے کے بعد عالمی منڈی میں قدرتی گیس اور تیل سستا ہو گیا۔
ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ میں وقفے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد کمی کے بعد یہ 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل بھی 5 فیصد سستا ہو گیا ہے اور اس کے مستقبل کے سودے 85 ڈالر فی بیرل پر ہو رہے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کے سودے 97 ڈالر فی بیرل پر کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی 2 فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔
غزہ بحران میں امریکا برابر کا شراکت دار ہے: امریکی سینیٹر
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ میں عارضی وقفے کے بعد قیمتوں میں آنے والی یہ نمایاں کمی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اگر جنگ دوبارہ شدت اختیار کرتی ہے تو خام تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
