غزہ بحران میں امریکا برابر کا شراکت دار ہے: امریکی سینیٹر

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا غزہ بحران میں امریکا برابر کا شراکت دار ہے۔

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس میں امریکا بھی برابر کا شریک ہے۔

برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی، جبکہ اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کے باوجود واشنگٹن نے اس کی حمایت جاری رکھی۔ ان کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں اور پیش قدمی نہیں روکی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب غزہ کے تقریباً 70 فیصد علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے، جبکہ امریکی عوام اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس کو عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل کے لیے فوجی امداد فوری طور پر روک دینی چاہیے۔

برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے نو ماہ بعد بھی فلسطینی عوام کی مشکلات برقرار ہیں۔ ان کے مطابق غزہ کے 92 فیصد رہائشی مکانات یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا شدید متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 70 فیصد آبادی مناسب رہائش سے محروم ہے۔

 

بھارتی ڈیجیٹل دہشتگردی بے نقاب،کالعدم ایکشن کمیٹی آلہ کار نکلی

انہوں نے کہا کہ غزہ کے 91 فیصد بچوں کو باقاعدہ تعلیم تک رسائی حاصل نہیں، جبکہ 70 فیصد کم عمر بچے غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے بقول اسرائیل جنگ بندی کے باوجود غزہ میں متعدد نئی فوجی چوکیاں قائم کر چکا ہے اور اسرائیلی حکومت غزہ پر مستقل قبضے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

Back to top button