فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مار شل عاصم منیر کا دورہ ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔فیلڈ مارشل اعلی ایرانی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل ایران-امریکا مذاکرات، خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
یاد رہےکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں، محسن نقوی نے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کرکے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
