ایران نے امریکا سے مذاکرات کےلیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

ایران نے امریکا سے مذاکرات کےلیے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف کی سربراہی میں اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کو مذاکراتی وفد کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ تہران سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اپنائے ہوئے ہے اور مذاکرات سے متعلق تفصیلات مجاز حکام کی جانب سے فراہم کی جائیں گی۔
ایرانی نیوکلیئر پروگرام یو اے ای کی پہلی بڑی تشویش ہے: صدارتی مشیر یو اے ای
خیال رہے کہ اسماعیل بقائی انقلابی قوتوں میں سے ایک ہیں،بین الاقوامی قانون کے ماہر ہیں اور سفارت کاری کے میدان میں مناسب تجربہ رکھتے ہیں۔
