انمول پنکی کیس کی تحقیقات کےلیے کراچی پولیس نے ایف آئی اے سے مدد طلب کرلی

کراچی سے منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کے معاملے میں کراچی پولیس نے سائبر کرائمز اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کےلیے ایف آئی اے سے مدد طلب کرلی۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی اسد رضا نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کو مراسلہ ارسال کردیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کےمطابق تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ انمول پنکی کے ساتھی مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم کا لین دین کرتے اور متعدد اکاؤنٹس میں رقم وصول کرتے تھے۔
مراسلے کےمطابق ملزمان پر نارکوٹکس ٹریفکنگ اور مالیاتی لین دین میں ملوث ہونے کا شبہ ہے، کیس میں سائبر اور بینکنگ ٹرانزیکشنز شامل ہونے پر ایف آئی اے کی تکنیکی معاونت درکار ہے۔
ڈی آئی جی اسد رضا کی جانب سے ارسال مراسلے کےمطابق بینکنگ ٹرانزیکشن کےلیے ایف آئی اے افسران کی تعیناتی کی درخواست ہے۔
ڈرگ کوکین کوئین انمول پنکی کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈمنظور
ارسال مراسلے کےمطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف کراچی کے گارڈن اور بغدادی تھانے میں 3 مقدمات درج ہیں،ملزمہ پنکی پر منشیات،ناجائز اسلحہ اور قتل کے کیسز زیر تفتیش ہیں۔
