یوکرین مستقبل میں اپنے مغربی علاقے بھی کھو دے گا: پوتن کا دعویٰ

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ مستقبل میں یوکرین اپنے مغربی علاقوں سے بھی محروم ہو سکتا ہے، تاہم اس عمل میں کتنا وقت لگے گا، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

روسی بحریہ کے اہلکاروں سے ملاقات کے دوران صدر پوتن نے کہا کہ ان کے خیال میں جلد یا بدیر یوکرین اپنے وہ مغربی علاقے کھو دے گا جو ماضی میں پولینڈ، ہنگری اور رومانیہ کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمل فوری طور پر نہیں ہوگا، اس میں ایک، دو، دس یا پندرہ سال بھی لگ سکتے ہیں، لیکن ان کے بقول تاریخ بالآخر اپنا فیصلہ سنائے گی۔

ایک اور بیان میں ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس ہی یوکرین کی علاقائی سالمیت کا واحد ضامن تھا، تاہم کیف حکومت نے روس کو اپنا دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کی ضمانت صرف روس دیتا تھا، لیکن یوکرینی قیادت نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ روس کو اپنا دشمن قرار دینا ان کے لیے ضروری، ممکن اور مفید ہے۔

 

امریکا کو مذاکرات کےلیے کوئی درخواست نہیں کی : ایران

صدر پوتن نے یہ خیالات روسی بحریہ کے اہلکاروں سے ملاقات کے دوران اظہار کیے، جہاں انہوں نے روس۔یوکرین تنازع سمیت مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی۔

Back to top button