امریکی صدر کا پولینڈ میں مزید 5 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان

 

 

 

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ میں مزید 5 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک مختصر بیان میں کہاکہ پولینڈ کے موجودہ صدر کیرول ناوروکی جن کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے ہیں،کے کامیاب انتخاب کی بنیاد پر مجھے یہ اعلان کرتےہوئے خوشی ہورہی ہے کہ امریکا پولینڈ میں مزید پانچ ہزار فوجی بھیجے گا۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب ٹرمپ اور نیٹو اتحادیوں کے درمیان گہرے اختلافات کے درمیان واشنگٹن نے امریکی افواج کو یورپ میں منتقل کیا ہے۔

 

Back to top button