امریکا نے ایران پر حملے کےلیے پاکستانی فضائی حدود کا کوئی مطالبہ نہیں کیا : دفتر خارجہ

 

 

 

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران پر حملے کےلیے پاکستانی فضائی حدود مانگنے کا کوئی امریکی مطالبہ نہیں ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نہ صرف خطے میں امن کا خواہاں ہے بلکہ عالمی قوانین،کشمیر، پانی اور دہشت گردی سمیت اہم معاملات پر بھی اپنا مؤقف بھرپور انداز میں دنیا کے سامنے رکھ رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دو اہم دورے کیے جہاں ایرانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورت حال اور سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے امریکی حملے کےلیے پاکستان سے فضائی حدود مانگنے کے تاثر کو بھی مسترد کرتےہوئے واضح کیاکہ ایسا کوئی مطالبہ پاکستان کے سامنے نہیں رکھا گیا۔

محمود اچکزئی اور راجہ ناصر کو مذاکرات کا مکمل اختیار مل گیا

سندھ طاس معاہدےسے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر بھی سمجھوتا نہیں کرےگا۔اس حوالے سے تمام قانونی طریقہ کار بروئے کار لائےجائیں گے۔انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن کا ایوارڈ فیصلہ بھارت کے مغربی دریاوں پر آبی کنٹرول کی حدود کو واضح کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی بےدخلی کے الزامات بے بنیاد ہیں،ہم ایسے الزامات کو مسترد کرتےہیں۔ یو اے ای سے پاکستانیوں کی جلاوطنی سے متعلق اعداد و شمار مبالغہ آمیز ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانی تارکین وطن کی مجموعی تعداد دیکھ کر صورت حال بہتر سمجھی جاسکتی ہے۔3 ہزار پاکستانیوں کی جلاوطنی مختلف تناظر میں ہے۔ہمارے اور پارلیمان کے اعداد و شمار میں فرق نہیں ہے۔

 

Back to top button