بھارت روانگی سے قبل قومی کرکٹرز کاسینٹرل کنٹریکٹ بھی فائنل ہوگیا

ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت جانے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کامعاملہ بھی خوش اسلوبی سے طے پاگیا۔قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ کا معاملہ چند اعتراضات اور تحفظات کے باعث چند ماہ سے التواکاشکار تھا جسے کرکٹرزکے تحفظات دورکرکے دور کردیاگیا ہے ۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کامعاملہ حل کرانے کیلئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اہم کردارادا کیا۔
واضح رہے کہ کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون کو ختم ہوگئے تھے جس کے بعد کنٹریکٹ میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔ کرکٹرز کو بقایا جات نئےکنٹریکٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے۔
ذرائع کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ جلد قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ
کراچی: کسٹمز کاچھاپہ، دکانوں سے اسمگل شدہ اشیاپکڑ لیں
کااعلان کرے گا ۔
