پشاور پولیس لائنز کے خودکش حملہ آور کی ویڈیو سامنے آگئی

پشاور  پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی  ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

پشاور خود کش حملہ کرنے والے دہشت گرد کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور وردی اور ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل پر جارہا تھا۔ حملہ آور دوپہر ساڑھے بارہ بجے پولیس لائنز میں داخل ہوا۔

موصول ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصاویر میں خودکش حملہ آور بائیک پر باوردی نظر آرہا ہے۔ خودکش حملہ آور نے بائیک پارکنگ ایریا میں کھڑی کی،حملہ آور پارکنگ ایریا سے پیدل مسجد تک پہنچا۔ دھماکا ہوتے ہی علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی تھی۔

قبل ازیں مورخہ 2 فروری بروز جمعرات آئی جی پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ خود کش حملہ آور پولیس وردی میں ملبوس تھا۔انہوں نے بتایا کہ وہ گیٹ سے اندر داخل ہوتا ہے، ایک شخص سے بات کرتا ہے، وہ ماسک پہنے ہوا تھا اور ہیلمٹ میں تھا۔ وہ ایک حولدار سے پشتو میں پوچھتا ہے کہ “مسجد کس طرف ہے؟ “۔خودکش حملہ آور کو کسی نے ٹارگٹ دیا تھا، اسے یہ تک معلوم نہ تھا کہ مسجد کس طرف واقع ہے۔ خود کش بمبار کو ڈھونڈ لیا ہے، وہ پولیس موٹر سائیکل پر آیا تھا۔

انہوں نے ایک بار پھر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جانتا ہوں کہ کوتاہی ہوئی ہے، مگر اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں میں ہوں، سیکیورٹی پر مامور لوگوں نے حملہ آور کو اپنا ہی بھائی اور ساتھی سمجھا۔آئی جی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ حملہ آور کی استعمال میں آنے والی موٹر سائیکل مل گئی ہے، جس کا چیسز نمبر ٹیمپر کیا گیا تھا۔

Back to top button