پنجاب اسمبلی ،سبطین خان اپوزیشن لیڈرمقرر

تحریک انصاف نے سبطین خا ن کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ طورپر آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف نے رکن اسمبلی سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کچھ دیرمیں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیں گے۔
ادھرسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے سبطین خان کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سبطین خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ابھی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہدو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سطبین خان نے واضح کیا تھا کہ ابھی تک اپوزیشن لیڈر کے لیے کسی کا نام فائنل نہیں ہوا اور اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

Back to top button