پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں ایک بار اضافہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافہ شروع ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر میں ڈینگی کے 2 کفنرم کیسز رپورٹ ہوئے۔دونوں کنفرم مریض عزیز بھٹی ٹاون سے رپورٹ ہوئے۔گذشتہ چوبیس 632 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد کیا گیا۔حالیہ مون سون کی بارشوں کے بعد شہر میں ڈینگی وائرس پھیلنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈینگی سرویلنس شدید متاثر،شہر میں 20 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹ موجود ہیں۔شہر میں ڈینگی لاروا کی افزائش میں خطرناک حد تک اضافہ جاری ہے۔شہر کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 12مریض زیر علاج ہیں۔
