مسافر کی پتلون سے 100زندہ سانپ برآمد

چین میں مسافرکی پتلون سے100زندہ سانپ نکل آئے جس پر ایئرپورٹ پر دھوڑیں لگ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چین میں ایئرپورٹ پر مسافر زندہ سانپ سمگلنگ کرنے کی کوشش کررہاہے۔ایئرپورٹ پرکسٹم حکام نے حراست میں لے لیا۔
کسٹم حکام نے بتایا کہ نوجوان ہانگ کانگ سے نکل کر سرحدی شہر شینزین جانے کی کوشش کر رہا تھا۔
کسٹم حکام کی جانب سے معائنے پر یہ بات سامنے آئی کہ مسافر نے جو پتلون پہن رکھی ہے اس کی جیبوں میں کینوس کے 6 بیگز چپکائے ہوئے تھے اور ان جیبوں کو ٹیپ کے ذریعے بند کیا گیا تھا۔
