زرمبادلہ کے ذخائر میں 1کروڑ56لاکھ ڈالر اضافہ

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 1کروڑ56لاکھ ڈالر کااضافہ ہوا۔

 اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ 5 جولائی تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 38 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

 کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 23 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔زرمبادلہ کے مجموعی ملکی زخائر 14 ارب 64 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔

Back to top button