دو پاور لفٹر بہنوں نے چار چار گولڈ میڈلز جیت لئے۔

ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو پاور لفٹر بہنوں نے چار چار گولڈ میڈلز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی
جنوبی افریقہ کے شہر پوجفسٹروم میں جاری چیمپیئن شپ میں سیبل سہیل نے 52 کلو گرام اور ویرونیکا سہیل نے 57 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں حصہ لیا۔ دونوں بہنوں نے اسکاٹ، بینچ، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیت کر سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے۔تیسری بہن ٹوینکل سہیل جمعرات کے روز ایکشن میں ہونگی.تینوں بہنیں تیرہ جولائی کو ایکویپڈ پاور لفٹنگ میں بھی حصہ لیں گی۔
