ہانیہ عامر کا ہم شکل لڑکا توجہ کا مرکز بن گیا

دولڑکیوں کے بعد اب اداکارہ ہانیہ عامر کا ہم شکل لڑکا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی لڑکے کو چہرے پر ڈمپل کی وجہ سے ہانیہ عامر کا ہم شکل کہا جارہاہے۔
ہانیہ عامر کے ہم شکل لڑکے کی ویڈیو سامنے آنے پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔متعدد صارفین نے تو لڑکے کو عمران اشرف کا ہم شکل بھی کہہ دیا۔
واضح رہے کہ لڑکے سے پہلے ہانیہ عامر کی ہم شکل دو لڑکیاں بھی وائرل ہوچکی ہیں۔
