پنجاب حکومت کا دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے کیے پنجاب حکومت نے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکمت کی جانب سے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کا یہ فیصلہ کرونا کے ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی وجہ کیا گیا ہے لیکن لاہور چیمبر آف کامرس کی جانب سے دکانیں شام 6 بجے بند کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کی گئی ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر طارق مصباح کا کہنا ہے کہ دکانیں 6 بجے بند کرنے کے فیصلے سے مارکیٹوں میں رش بڑھے گا، وقت کم نہ کیا جائے، تاجر کرونا ایس او پیز پر 100 فیصد عمل کریں گے۔ ملک میں کرونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کرگئے جب کہ مزید 2756 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7696 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 76929 تک جا پہنچے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button