پنجاب میں پرویز الٰہی کی حکومت کے کاموں کو آگے بڑھایا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں انہوں نے پرویز الٰہی کی حکومت کے کاموں کو آگے بڑھایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی عملے سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کو اسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھنا چاہیے، غلط سیاست کی وجہ سے ملک میں فلاحی کاموں کو دھچکا پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انہوں نے پرویز الٰہی کی حکومت کے کاموں کو آگے بڑھایا۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں منشا 4، 6 ارب روپے نکال کر چاروں صوبوں میں ایسے اسپتال بنا دیں تو عوام ہمیشہ انہیں اچھے لفظوں میں یاد رکھیں گے۔

Back to top button