پنجگور میں افسوس ناک واقعہ ہوا، جتنی مذمت کی جائے کم ہے : وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پنجگور میں افسوس ناک واقعہ ہوا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، جھوٹے پروپیگنڈے کےذریعے معصوم شہریوں کو ورغلایا جاتاہے، ریاست بار بار ماں کا کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےکہا کہ ہم بلوچ بچیوں کی اعلیٰ تعلیم کےلیے اقدامات اٹھارہے ہیں،ہماری بچیوں کو صرف ڈالر کی خاطر جنگ کےایندھن میں دھکیلا جا رہا ہے۔انہوں نےکہا پنجگور کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انہوں نے سوال کیاکہ پنجابیوں کو مارکر کیسے بلوچستان آزاد کیاجاسکتا ہے؟
وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہا کہ معصوم لوگوں کےخون سے ہولی کھیلنا افسوس ناک ہے،ریاست بار بار ماں کاکردار ادا کر رہی ہے،بلوچستان کےحقوق کی بات آئین میں واضح ہے۔
سرفراز بگٹی نےکہا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائےاور مجبور نہ کیا جائےکہ ہم وہ کام شروع کر دیں جس سےعام شہریوں کا نقصان ہو۔انہوں نےکہا ہم ہمیشہ سے بلوچستان میں فوجی آپریشنز کی مخالفت کرتےآئے ہیں ہم چاہتےہیں کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کےذریعے دہشت گردوں کو ختم کیاجائے۔
