پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 131 رنز سے ہرا دیا۔کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 49.5 اوورز میں 234 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

میچ میں پاکستان کی سدرا امین نے سنچری اسکور کی جو کہ ان کے کیریئر کی چوتھی ون ڈے سنچری تھی۔نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

Back to top button