پہلے مسکرائیں، پھر بچوں کو سبزیاں کھلائیں

ماہرین نے صحت نے کھانے سے بھاگنے والے بچوں کو پھلوں اور سبزیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے آسان نسخہ بتا دیا کہ ایسے بچوں کو مسکرا کر کھانا کھلائیں گے تو شوق سے کھائیں گے۔

ماہرین کے مطابق بچوں کو ڈرا کر، لالچ اور ترغیب دے کر بچوں کو سبزیاں کھلانا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن مسکراتے ہوئے اس عمل کو باخوبی انجام دیا جا سکتا ہے۔

اب سائنسدانوں نے ایک نیا طریقہ بتایا ہے۔ اس نئے ٹوٹکے کو استعمال کرنا بہت آسان ہے اور والدی کو صرف یہ کرنا ہے کہ بچے کو سبزی کھلاتے ہوئے حقیقی انداز میں مسکرائیں اور اس دوران تھوری سی سبزی خود بھی کھائیں۔

برطانوی ایسٹن یونیورسٹی سے وابستہ سائنسدانوں نے 4 سے 6 برس تک کے 111 بچوں کو بھرتی کیا اور سب کو دو ویڈیوز دکھائیں اور مطلوبہ نتائج برآمد کیے ۔

Back to top button