پیمرا ترمیمی بل صحافیوں کی 72 سالہ جدوجہد کا ثمر ہے: پی ایف یو جے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے)  کے صدر  افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے کہا کہ پیمرا ترمیمی بل 2023 صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی 72 سال کی جدوجہد کا ثمر ہے۔

ایک بیان میں صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ارشد انصاری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور شدہ ترمیمی بل منظوری کے لیے صدر مملکت کے دفتر پہنچ چکا ہے۔

پی ایف یو جے نے صدر مملکت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بل پر جلد دستخط کرکے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی خوشیوں کو دوبالا کریں۔

 پی ایف یو جے کے مطابق پارلیمنٹ اور حکومت کے اس اقدام اور  صدر مملکت کے تعاون کو سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔

Back to top button