پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز(Petroleum Price Increase) ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کے خلاف کل سے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ کل صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے۔

پیٹرولیم ڈیلرز(Petroleum Price Increase) ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی حیران کن عمارتیں

نعمان بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی تھی۔

سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پمپ بند رکھنے کا کہہ دیا ہے۔

Back to top button