پیپلز پارٹی کے سینیٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو امریکا میں انتقال کر گئے، ذرائع سندھ حکومت نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عرضے میں مبتلا تھے اور بیرون ملک زیر علاج تھے۔
پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی میت پاکستان لائی جائے گی۔
78 سالہ سینیٹر سکندر میندھرو کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے تھا، وہ 2013 سے 2018 کے دوران ممبر سندھ اسمبلی بھی رہے اور وزیر صحت کا قلمدان ان کے پاس رہا۔
