پی ٹی آئی کا منحرف ارکان کے ریفرنس میں جواب الجواب جمع

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تحریک انصاف نے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس میں بیان حلفی اور جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی جمع کرادی، جسے الیکشن کمیشن نے قبول کر لیا ۔

چیف الیکشن کمشنرکی سبراہی میں الیکشن کمیشن کے 3 رکنی بینچ نے تحریک انصاف کے اپنے25 منحرف اراکین کیخلاف دائر ریفرنس پرسماعت کی۔

سماعت کے دوران منحرف ارکان کے وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ ‏ ہمیں پی ٹی آئی کے جواب الجواب پر دلائل دینے تھے، کمیشن نے گزشتہ سماعت پر جواب الجواب کی دستخط شدہ تحریری کاپی جمع کر دانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
پی ٹی آئی کے وکیکل شہزاد شوکت نے کہا کہ آج ہمیں پی ٹی آئی نے نیا جواب الجواب دیا ہے، سابقہ جواب الجواب کا کیا مستقبل ہے؟کمیشن ہدایت کرے کہ سابقہ جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی دی جائے ،عمران خان کےبیان حلفی کی کاپی اس سابقہ جواب الجواب کے ساتھ جمع کرائی جائے، اس نئے جواب الجواب کو مسترد کیا جائے، پی ٹی آئی کمیشن کو کہہ رہی ہے کہ 25 ارکان کو سزا دی جائے۔

تحریک انصاف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ یہ ٹیکنیکل خامی کے پیچھے چھپنے کی کوشش ‏کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا ‏جمع کرایا گیا جواب الجواب قبول کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Back to top button