PTI کا یوٹرن،استعفوں پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

تحریک انصاف نےایک بار پھر اپنے موقف سے یوٹرن لیتے ہوئے قومی اسمبلی میں پیش ہونے کے بجائےاستعفوں کی منظوری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ سے ہی رجوع کرے گی۔
شبلی فراز کا کہنا تھاکہ حکومت نے جلد بازی میں اجلاس بلا کر سازشی ذہنیت کا مظاہرہ کیا، حکومت نے ایک روز اجلاس ملتوی کر کے عجلت میں اجلاس طلب کیا، حکومتی حکمت عملی سازشی ذہنیت کی عکاس ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل 22 دسمبر کو شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی اسپیکر کے سامنے پیش ہوکر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔
