اداکار شبیر جان کا گھر کس کی وجہ سے اجڑنے لگا تھا؟

سینیئر اداکار شبیر جان نے انکشاف کیا ہے کہ ابھی ان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی کہ اداکارہ سعدیہ امام نے ان کو اپنے گلے سے لگا لیا تھا حالانکہ ان کی اہلیہ بھی وہاں موجود تھیں چنانچہ ان کی شادی ہی خطرہ میں پڑ گئی تھی۔ شبیر جان کا شمار ٹی وی کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ پی ٹی وی کے بھی 1990 کی دہائی کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ شبیر جان نے سعدیہ امام سمیت ماضی کی دیگر مقبول اداکاراؤں کے ساتھ کا۔ کیا ہے اور تاحال وہ اسکرین پر مختلف کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں وہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر سمیت زندگی کے دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

سینیئر اداکار نے کہا کہ مرد چاہے کتنے بھی دعوے کرے لیکن شادی کے بعد اس کی گھر میں عزت کم ہوجاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنا شبیر جان سیلون شروع کیا تو انہوں نے اپنے سٹاف کو خصوصی ہدایت دی تھی کہ وہ مرد حضرات کو پروٹوکول اور عزت دیا کریں، کیوں کہ 95 فیصد مرد اپنے گھر سے بے عزت ہوکر نکلتے ہیں۔ شبیر جان کے بقول ان کے ملازمین نے ان سے پوچھا کہ سر جو باقی پانچ فیصد مرد ہیں، وہ کیسے بچ جاتے ہیں؟ اس پر میں نے سٹاف کو کہا کہ باقی پانچ فیصد مرد جھوٹ بولتے ہیں اس۔لیے عزت بچانے لیتے ہیں۔

میزبان کے ایک سوال پر شبیر جان نے بتایا کہ سعدیہ امام وہ واحد شوبز شخصیت ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے 2001 کے بعد کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور پروڈیوسرز کی منتوں کے باوجود انہوں نے ان کے ساتھ کام نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ نے ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی اور ان کی وجہ سے ان کا گھر ٹوٹتے ٹوٹتے بچا، انکا کہنا تھا کہ ہر انسان کے لیے بچے اور بیوی سب سے اہم ہوتے ہیں اور انہوں نے بھی اپنے گھر کی خاطر سعدیہ امام کے ساتھ کام کرنا چھوڑا، کیوں کہ سعدیہ کی وجہ سے ان کی طلاق کی نوبت آ گئی تھی۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ دو دہائیاں قبل جب وہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کرنے گئے تو سعدیہ امام ان کے کمرے میں آئیں اور انہیں انکی بیوی کے سامنے گلے لگا لیا، جس پر انکی اہلیہ ناراض ہوگئیں۔ شبیر جان کے مطابق سعدیہ امام نے پہلے ان کی بیوی کو سلام کیا اور پھر ان ہی کے سامنے انہیں گلے لگایا، جس پر ان کی بیوی انہیں غلط سمجھنے لگیں، انہوں نے بیگم کو وضاحت بھی کی کہ ان کے اور سعدیہ امام کا کوئی افیئر نہیں چل رہا اور وہ دونوں صرف اچھے ساتھی اداکار کے طور پر کام کرتے ہیں، لیکن ان کی اہلیہ نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا لہٰذا انہیں مستقبل میں سعدیہ امام کے ساتھ کام نہ کرنے کی قسم کھانا پڑی۔

Back to top button