پی ٹی وی کا ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت پانے والے شعیب اختر اور پی ٹی وی کے معروف میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان تلخ کلامی پر پی ٹی وی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی وی کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ کمیٹی کی جانب سے بھی ڈاکٹر نعمان نیاز کو قصور وار قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ٹی وی پر ڈاکٹر نعمان نیاز نے غیر ملکی سپر سٹارز کے سامنے شعیب اختر کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر شعیب اختر نے آن ائیر ہی پروگرام چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری ٹی وی کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی تھی۔

Back to top button