چرس پینے کی اجازت دی جائے، درخواست گزار سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا

سندھ ہائی کورٹ نے 10 گرام چرس رکھنے اور استعمال کی اجازت کی درخواست مسترد کردی۔
سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے درخواست گزار غلام اصغر سائیں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں۔ عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ بتائیں آپ پر کتنا جرمانہ لگایا جائے، اس پر درخواست گزار نے کہا کہ غریب آدمی ہوں، مفاد عامہ کی درخواست لےکر آیا ہوں۔ درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، اس پر عدالت نے مکالمہ کیا کہ چرس پینا ہے تو ان ممالک جائیں، یہاں اجازت نہیں، ایسی درخواستیں عدالت میں کیوں لے کر آتے ہیں۔ درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بڑھے گا، اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسا ریونیو اور آمدنی نہیں چاہیے، آمدنی بڑھانے کے جائز طریقے ہوتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی درخواست کو مسترد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button