چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال عہدے سے سبکدوش ہو گئے

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال مدت ملازمت پوری ہونے پرعہدے سے سبکدش ہو گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے اعزازمیں الوداعی تقریب بھی ہوئی۔ ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ فی الحال قائم مقام چیئرمین نیب ہوں گے۔

خیال رہے کہ سبکدوش ہونے والے چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 8 اکتوبر2018ء کو منصب سنبھالا تھا۔

فی الحال ڈپٹی چیئرمین نیب قائم مقام چیئرمین نیب ہوں گے۔ نئے چیئرمین نیب کیلئے سابق ججز مقبول باقر اور دوست محمد سمیت 5 نام زیرغور ہیں، جن میں آفتاب سلطان، بشیرمیمن اور گریڈ 22 کے سابق ڈی ایم جی افسر اخلاق تارڑکا نام بھی تجویز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 مئی 2022 کو قومی اسمبلی میں قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا۔ اس بل کے مطابق چیئرمین نیب کی 3 سالہ مدت کے بعد اسی شخص کو دوبارہ چیئرمین نیب نہیں لگایا جائے گا۔ نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے مشاورت چیئرمین کی مدت ختم ہونے سے 2 ماہ پہلے شروع کی جائے گی اور یہ عمل 40 روز میں مکمل کرنا ہوگا۔

Back to top button