چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاداحمد نے حلف اٹھالیا

جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان سے انکے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی خصوصی طورپرشرکت کی ۔
حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی وزرا، لاء افسران، انتظامی افسران اور عدالت عالیہ لاہور کے افسران سمیت دیگر شرکاء موجود تھے۔
گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
