چین:کرونا کے یومیہ کیسز میں ریکارڈ اضافہ
چین میں ایک روز کے دوران کرونا کے سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں، 1 کروڑ سے زائد آبادی والا شیان شہر کرونا کا نیا مرکز بن گیا ہے۔
شہر میں لاک ڈاؤن کو 4 روز ہو چکے ہیں جبکہ ہفتے کے روز کرونا کی مقامی منتقلی کے 155 کیس سامنے آئے، اس سے ایک دن قبل یہ تعداد 75 کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی۔
چین میں کرونا کے کُل 158 کیسز سامنے آ چکے ہیں جوکہ 2020 کی ابتدا کے بعد سے ایک دن میں سامنے آنے والے کرونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔
شیان شہر میں 9 سے 25 دسمبر کے دوران کرونا کے 485 کیسز سامنے آئے، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے، یہ اقدامات چین کی اس پالیسی کا نتیجہ ہیں جو کسی بھی جگہ کرونا کے پھیلاؤ کو جلد از جلد قابو کرنے کے لیے تیار کی گئی۔
