زیادتی کیس: یاسر شاہ کے دوست کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی ضمانت منظور کرلی ہے۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لڑکی سے زیادتی کیس میں کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے،
اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج عطاء ربانی نے 5 جنوری تک ایک لاکھ روپے کے عوض ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جبکہ مقامی عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا۔
تاہم کرکٹر یاسر شاہ کے دوست فرحان الدین پر لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ یاشر شاہ مقدمہ میں جرم میں معاونت کرنے پر شامل ہیں۔
