چین میں برف سے بنی عمارات اور شاہکار

موسم سرما کو دنیا بھر میں اپنے انداز میں منایا جاتاہے۔ اسی طرح چین کے شہر ہربن برف سے دیدہ زیب شاہکار تخلیق کیے گئے ہیں جنہیں دیکھنے والے محو حیرت میں مبتلا ہوجاتے ہیں، اس میلے کو تاریخی اہمیت حاصل ہے جو ’ہربن میلہ برائے برف‘ کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
ice6 15788393641999ء سے جاری اس میلے میں چینی دیومالائی اژدہے، خوبصورت عمارتیں، مجسمے اور بہت پیچیدہ عمارتیں 100 فیصد برف سے ہی تراشی جاتی ہیں۔ اب حال یہ ہے کہ یہ موسمِ سرما کی ایک تفریحی روایت بن چکا ہے۔
ice2 1578839352گزشتہ 21 برس سے جاری یہ میلہ سال بہ سال بڑھتے بڑھتے دنیا کا سب سے بڑا سنو اینڈ آئس فیسٹول بن چکا ہے۔ یہاں بہترین برفیلے فن پاروں کا مقابلہ بھی ہوتا ہے اور برف تراشنے والے فنکاروں کو انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔ واضح رہے کے ہربن شہر دنیاکے سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے لیکن شدید ٹھنڈ میں لوگ اسے دیکھنے ضرور آتے ہیں۔
بعض افراد کے مطابق برف سے بنے شاہکار بنانے کا سلسلہ یہاں 1999ء سے قبل شروع ہوا تھا لیکن اسے بین الاقوامی پذیرائی 1999ء سے ملنا شروع ہوئی اور اب دنیا بھر میں ہربن فیسٹول کا نام مشہور ہوچکا ہے۔
1950045 icemain 1578839331 399
اس سال برف سے بنے شاہکاروں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے تراشی ہوئی اشیا کو ایک نیا روپ دیا گیا ہے۔ پانچ جنوری سے اس شہر برفاں کا آغاز ہوچکا ہے اور کل 2 لاکھ مربع میٹر برف سے تعمیرات بنائی گئی ہیں، اس بار ڈیڑھ لاکھ سیاح ایسے دیکھنے آئیں گے۔
ice1 1578839348میلے کی انتظامیہ کے مطابق خاص تربیت یافتہ ماہرین ہی کوئی اچھا فن پارہ ڈھال سکتے ہیں اور ایک مجسمے پر کام کرتے ہوئے کئی ماہ صرف ہوجاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button