امریکی پائلٹ نے ناقابل یقین سکائی ڈرائنگ بنا ڈالی

امریکا کے250 ویں یوم آزادی پر امریکی پائلٹ نے ناقابل یقین سکائی ڈرائنگ بنا ڈالی۔

امریکی  ریاست  اوہائیو  میں  ایک پائلٹ نے امریکا کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ  منانے کے لیے سیسنا طیارے سے 6 گھنٹے  مسلسل اڑان کرکے  فضا میں "USA 250” اور  امریکا کے نقشے کی  ناقابل یقین  اسکائی ڈرائنگ بنا ڈالی۔

پائلٹ ایرک جینیئر نے 3 جولائی کو نارواک ہورون کاؤنٹی ائیرپورٹ سے دوپہر 2 بجے سنگل انجن سیسنا 182 اسکائی لین آر جی سے اڑان بھری اور شمالی اوہائیو کی فضا میں بڑے جزیرہ نما پر ایک انتہائی تفصیلی اور  پیچیدہ ڈرائنگ تیار کرنے کے لیے 6 گھنٹے پرواز کرکے اسی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔

فلائٹ ریڈار 24 کی ٹریکنگ میں پرواز کے امریکا کے سرحدی خاکے کے اندر "USA 250” کے الفاظ خوبصورتی سے دکھائی دے رہے ہیں۔

پائلٹ نے سال 1981 کے 45 سال پرانے سیسنا طیارے سے چیلنجنگ پرواز کرکے 1444 کلومیٹر سفر طےکیا۔

Back to top button