سکیورٹی خدشات،مجتبیٰ خامنہ ای اہلیہ کی تدفین میں شرکت نہ کرسکے

ایران کے موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ زہرہ حداد عادل کو گزشتہ روز تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کے آغاز کے پہلے روز سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

مجتبیٰ خامنہ ای ملکی حساس اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث اپنی اہلیہ زہرہ حداد عادل کی نماز جنازہ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

اسرائیل نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کے اعلان کے فوری بعد ایک بیان میں دھمکی دی تھی کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنائیں گے اور ہٹ لسٹ پر مجتبیٰ خامنہ ای ہی تھے جو سپریم لیڈر بننے کے بعد سے تاحال منظرعام پر نہیں آئے۔

ایران کے موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ زہرہ حداد عادل ان شخصیات میں شمار ہوتی تھیں جو ملک کے طاقتور ترین سیاسی اور مذہبی خاندانوں سے تعلق رکھنے کے باوجود ہمیشہ عوامی اور میڈیا کی نظروں سے دور رہیں۔

Back to top button