ڈالر کی قیمت میں پھراضافہ

 روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں ایک بار پھراضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمر کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2پیسے مہنگا،278روپے 38پیسے سے بڑھ کر 278روپے40پیسے پربند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا،280روپے 25پیسے بند ہوا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 680 پوائنٹس کے اضافے سے 80 ہزار 233 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔256 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 135 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 53 کروڑ 65 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔

اسٹاک مارکیٹ میں 22 ارب 72 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔  مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,405 جبکہ کم ترین سطح 9,697 پوائنٹس رہی ۔

Back to top button